ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں تاخیر کیلئے الیکشن کمیشن پر ڈالا دباؤ :رندیپ سنگھ سرجے والا کا الزام

وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں تاخیر کیلئے الیکشن کمیشن پر ڈالا دباؤ :رندیپ سنگھ سرجے والا کا الزام

Sun, 07 Oct 2018 11:22:03  SO Admin   S.O. News Service

دہلی 7اکتوبر (ایس او نیوز) سینئر کانگریس قائد رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن پر اس کی پریس کانفرنس میں تاخیر کے لئے دباؤڈالا تاکہ وہ راجستھان میں پہلے سے طے ریالی سے خطاب کرسکیں۔ الیکشن کمیشن 5 ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرنے کل دوپہر 12:30 بجے پریس کانفرنس کرنے والا تھا لیکن اس کا وقت بدلا گیا۔ سرجے والا نے کہا کہ الیکشن کمیشن‘ پریس کانفرنس میں تاخیر کی جو وجہ بتارہا ہے اس میں دَم نہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی ‘ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنے کے قصوروار ہیں کیونکہ انہیں ریالی سے خطاب جو کرنا تھا تاہم چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) او پی راوت نے دہلی میں کہا کہ سرکاری کام کی وجہ سے پریس کانفرنس دیر سے شروع ہوئی۔ وزیراعظم نے ہفتہ کے دن راجستھان کے اجمیر میں جلسہ عام سے خطاب کیا جہاں اسمبلی الیکشن ہونے والا ہے۔ سرجے والا نے انڈیا ٹوڈے ایسٹ کانکلیو میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس کا وقت دوپہر 12:30 بجے تھا لیکن اسے سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ اس کی بظاہر وجہ مودی کو 1:00 بجے دن راجستھان میں ریالی سے خطاب کرنے دینا ہوسکتی ہے۔ کانگریس قائد نے کہا کہ ملک کے عوام خود اپنی حکومت کی زد میں ہیں۔ معیشت تباہ ہے اور روپیہ کی قدر روزانہ گھٹتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں جو حکومت بنے گی وہ عوام کی حکومت ہوگی اور عوام سے برسرپیکار نہیں ہوگی۔


Share: